Sunday, March 3, 2019

زبان


گوشت کا یہ لوتھڑا جب تک جبڑوں میں دبا رہتا ہے انسان کے عیب و ہنر بھی پوشیدہ رہتے ہیں زبان کھلتی ہے تو وجود انسان کی ترجمانی ہوتی ہے شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ 
تا مرد سخن نہ گفتہ باشد 
عیب و ہنر نہفتہ باشد 
جب تک بندہ کلام نہیں کرتا اس کا اچھا یا برا ہونا معلوم نہیں ہوتا اس لیے زبان کی حفاظت کرنے اور جچی تلی گفتگو کرنے پر بہت زور دیا گیا ہے
ارشاد نبوی ھے جو اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ بھلائی کی بات کہے یا خاموش رہے

No comments:

Post a Comment