Thursday, May 14, 2020

رونق اسلام کے سامان پیدا کر


الٰہی رونقِ اسلام کا سامان پیدا کر 
دلوں میں مومنوں کے قوتِ ایمان پیدا کر 

جو دل مردہ ہیں اور غافل نمازِ پنجگانہ سے 
الہی اپنی قدرت سے تو ان میں جان پیدا کر 

الہی قوم کی حالت دگر گوں ہوتی جاتی ہیں 
جہاں میں پھر کوئ صدیق سا انسان پیدا کر

خدا وندا اٹھا جاتا ہے اب انصاف دنیا سے 
عمر جیسا کوئ عادل عظیم الشان پیدا کر 

غریبوں اور یتیموں کا کوئ حامی نہیں مولا 
سخاوت کرنے والا پھر کوئ عثمان پیدا کر

ہلا دے نعرۓ تکبیر سے سارے زمانے کو 
علی جیسا دلاور پھر کوئ انسان پیدا کر 

تمنا ہے یہی سب کی پہوچ جائیں مدینے کو 
دعا مقبول ہونے کا کوئ سامان پیدا کر

No comments:

Post a Comment