الہی طلب کریں ہم سب غریب
ہو روزوں کی برکت سے جنت نصیب
تو دکھلا دے جنت میں دیدار کو
ہوئے تازگی سب دل و جان کو
دے برکت تراویح بخش دے سب گناہ
ہو امت محمد کو تیری پناہ
کریمی کریمی کریمی کریم
رحیمی رحیمی رحیمی رحیمی
راہ ایسی تو کر عطا
جس سے راضی رہے تو اور مصطفی
مصطفی پر جان و دل قربان ہو
جب تلک اس تن کے اندر جان ہو
مصطفی پر ہو درود و سلام
ان کی آل اور اصحاب پر بھی ہو تمام

Subhanallah
ReplyDelete