اذن سرکار سے پایا جو مدینہ دیکھا
بخت چمکایا ہے میرا جو مدینہ دیکھا
کیف و مستی میں جمائی سبز گنبد پہ نظر
نور آنکھوں میں سمایا جو مدینہ دیکھا
مسجد نبوی میں محراب اور ممبر کی ضیاء
مدعا دل کا ہے دیکھا جو مدینہ دیکھا
عاصی مجرم و گنہ گار کو دیتے ہیں پناہ
جاءوک سن کہ چلا ہے جو مدینہ دیکھا
زائر قبر منور کی شفاعت ہوگی
مژدہ بخشش کا ہے پایا جو مدینہ دیکھا
موت و مدفن بنے مسکن مدینے کی زمیں
مانگتا آیا مدینہ جو مدینہ دیکھا
مرتے ہی جاتے ہیں دامان شفاعت میں وہاں
یہ رضا نے ہے سنایا جو مدینہ دیکھا
باغ جنت سے بھی بڑھکر ہے مدینے کا حرم
سیر جنت سے وہ آیا جو مدینہ دیکھا
شاہ و سلطان بھی بنتے ہیں مدینے میں گدا
بادشاہت ہے وہ بھولا جو مدینہ دیکھا
کوئے محبوب کے جلوؤں میں جو گم ہو آیا
شوق دید اس کا ہے بڑھا جو مدینہ دیکھا
پوچھا احباب نے عمران سے کیسا تھا سفر
لطف جنت کا ہے پایا جو مدینہ دیکھا
اب تو عمران بھی طیبہ کا سفر کر آیا
بخت چمکایا ہے اپنا جو مدینہ دیکھا
بخت چمکایا ہے میرا جو مدینہ دیکھا
کیف و مستی میں جمائی سبز گنبد پہ نظر
نور آنکھوں میں سمایا جو مدینہ دیکھا
مسجد نبوی میں محراب اور ممبر کی ضیاء
مدعا دل کا ہے دیکھا جو مدینہ دیکھا
عاصی مجرم و گنہ گار کو دیتے ہیں پناہ
جاءوک سن کہ چلا ہے جو مدینہ دیکھا
زائر قبر منور کی شفاعت ہوگی
مژدہ بخشش کا ہے پایا جو مدینہ دیکھا
موت و مدفن بنے مسکن مدینے کی زمیں
مانگتا آیا مدینہ جو مدینہ دیکھا
مرتے ہی جاتے ہیں دامان شفاعت میں وہاں
یہ رضا نے ہے سنایا جو مدینہ دیکھا
باغ جنت سے بھی بڑھکر ہے مدینے کا حرم
سیر جنت سے وہ آیا جو مدینہ دیکھا
شاہ و سلطان بھی بنتے ہیں مدینے میں گدا
بادشاہت ہے وہ بھولا جو مدینہ دیکھا
کوئے محبوب کے جلوؤں میں جو گم ہو آیا
شوق دید اس کا ہے بڑھا جو مدینہ دیکھا
پوچھا احباب نے عمران سے کیسا تھا سفر
لطف جنت کا ہے پایا جو مدینہ دیکھا
اب تو عمران بھی طیبہ کا سفر کر آیا
بخت چمکایا ہے اپنا جو مدینہ دیکھا
No comments:
Post a Comment