Thursday, November 28, 2019

سید احمد جلال کا


بیشک عالی مقام در سید احمد جلال کا
بالیقیں رحمتوں کا گھر سید احمد جلال کا

پائے خاص و عام فیض ہر ساعت و ہر گھڑی
بٹتا ہے یوں دوام فیض سید احمد جلال کا

خون جگر بہا کہ یوں دین نبی بچا لیا
کیوں کر نہ اب چلے سکہ سید احمد جلال کا

پہلو میں جن کے سوئے ہیں پیر سید جمال بھی
کیوں کر روکے گا پھر کرم سید احمد جلال کا

انساں ہی کیا ملائکہ کرتے ہیں رشک موت پر
خاتمہ کچھ ہوا ہے یوں سید احمد جلال کا

پنجتن پاک کے صدقے بنے ہیں گنج شہید
عالم میں یوں ہوا ہے نام سید احمد جلال کا

پیارے حبیب کے طفیل حق نے انہیں بلند کیا
چرچا رہے گا حشر تک سید احمد جلال کا

شہر جمبوسر ہی کیا اطراف پہ بھی ہے نظر
ایسا ہے فیض کا دریا سید احمد کا جلال کا

فیض سے یوں تسلی دے دل خستہ کو عمران
سائل باادب ہوکر سید احمد جلال کا


 

No comments:

Post a Comment