Saturday, February 16, 2019

صدقات سے مال گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے



حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک آدمی جنگل میں جا رہا تھا اس نے بادل سے ایک آواز سنی جیسے کوئی کہہ رہا ہے کہ چاکر فلاں شخص کے باغ کو سیراب کردو وہ بادل ایک طرف چلا پھر وہاں پتھریلی زمین پر برسا ایک نالی نے وہ سب پانی جمع کیا وہ آدمی اس پانی کے پیچھے پیچھے ہولیا آگے چل کر اس نے دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ کو سیراب کرنے کیلئے بیلچہ سے نالی کو درست کر رہا ہے اس کے درست کرنے کے ساتھ ہی بارش کا یہ پانی وہاں پہنچ گیا یہ شخص اللہ تعالی کی قدرت پر بہت حیران ہوا اور باغ والے سے پوچھنے لگا اللہ کے بندے تمہارا نام کیا ہے اس نے وہی نام بتایا جو اس نے بادل سے سنا تھا اب باغ والے نے اس شخص سے پوچھا اے اللہ کے بندے تم میرا نام کیوں پوچھتے ہو وہ کہنے لگا کہ میں نے اس بادل سے جس کے پانی سے تو اپنا باغ سیراب کررہا ہے یہ آواز سنی تھی کہ فلاں شخص کے باغ کو سیراب کر دو اس میں تیرا ہی نام لیا گیا تھا اب تم یہ بتاؤ کہ تمہارا وہ کونسا عمل ہے جس کی وجہ سے اللہ تم پر اتنا مہربان ہے باغ والا کہنے لگا اب جب کہ تم نے یہ بات سنی لی ہے تو میں تمھیں بتا دیتا ہوں اس باغ سے جو پیداوار ہوتی ہے اس کا ایک تہائی حصہ میں صدقہ کر دیتا ہوں ایک تہائی حصہ میں اور میرے اہل و عیال کھاتے ہیں اور ایک تہائی اس باغ میں لوٹا دیتا ہوں ( یعنی اگلی فصل کے خرچ اخراجات پر صرف کر دیتا ہوں) مسلم شریف

No comments:

Post a Comment